ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ عیدگاہ میں نہیں ہوگی نماز عیدالاضحیٰ؛ جامع مساجد میں صبح سات اور سوا سات بجے ہوگی عید کی دوگانہ

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ عیدگاہ میں نہیں ہوگی نماز عیدالاضحیٰ؛ جامع مساجد میں صبح سات اور سوا سات بجے ہوگی عید کی دوگانہ

Sun, 16 Jun 2024 22:59:19    S.O. News Service

بھٹکل 16 جون (ایس او نیوز) بھٹکل  سمیت ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ ایک ہفتہ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں عیدگاہ کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کی نماز  شہر کی تمام جامع مساجد میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھٹکل عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی نماز کی ٹائمنگ کے مطابق  بھٹکل جامع مسجد ، خلیفہ جامع مسجد ، تنظیم ملیہ  مسجد نوائط کالونی، مخدومیہ جمعہ مسجد مخدوم کالونی  اور بلال جمعہ مسجد  موگلی ہونڈا میں عید الاضحیٰ کی نماز صبح  07:00 بجے ادا کی جائے گی، جبکہ مدینہ جمعہ مسجد مدینہ کالونی ، نور جمعہ مسجد ، مسجد ابوذر گلمی، مسجد حمزہ جالی، مسجد بدریہ ، مسجد احمد سعید، ہورلی سال اور مسجد امام بخاری سلمان آبادمیں  صبح 07:15 بجے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی۔

بھٹکل تینگن گنڈی جامع مسجد میں صبح   7:30  بجے، جامعہ آباد  سیدنا ابراہیم  جامع مسجد میں صبح 7:15 بجے، اسی طرح شرالی مسجد رحمانیہ  اور شرالی علی میاں مسجد میں صبح آٹھ بجے  عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

مُرڈیشور میں  پانچوں جمعہ مساجد یعنی  مرڈیشور جامع مسجد،  نور مسجد،  غوثیہ مسجد، حُسین مسجد اورمحمدیہ مسجد میں صبح  6.40 بجے عید کی دوگانہ ادا کی جائے گی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر گذشتہ سالوں کی طرح اِس بار بھی   مسلمان اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کریں گے، جس کے لئے وافر مقدار میں جانور  بھٹکل میں موجود ہیں۔

پُرامن ماحول میں  مسلمانوں کو اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کرنے کے لئے  پولس کی جانب سے   سنیچر کو کاروار میں پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں  ضلع   کے تقریباً تمام تعلقہ جات سے مسلم قائدین شریک ہوئے تھے۔ ضلع کے ایس پی کی صدارت میں منعقدہ  میٹنگ میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے  مسلمانوں کو    تمام مذہبی  روایات  کے مطابق قربانی  کرنے کی ہدایات دی گئی ہے اور پورے جوش و جذبہ کے ساتھ عید کا تہوار منانے کہا گیا ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر حالات کو پرامن بنائے رکھنے  کے لئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم سمیت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں ، جبکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر میٹنگوں کا دور بھی جاری رکھتے ہوئے  تمام علاقوں کے نوجوانوں کو تنظیم کی طرف سے جاری کی گئیں  ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  پورے ہندوستان میں   کل پیر سے عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، جبکہ  سعودی عربیہ، دبئی اور دیگر گلف ممالک میں آج اتوار سے ہی عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔


Share: